TAVR Patient Success Story – Muhammad Munir Zafar

TAVR Patient Success Story – Muhammad Munir Zafar

شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آ باد میں خطے کا پہلا بغیرآپریشن دل کے پرانے سرجیکل والو کا بذریعہ
TAVR
!کامیاب علاج

شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آ باد میں شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے خطے کا پہلا بغیرآپریشن دل کے پرانے سرجیکل والو کا بذریعہ TAVR (Transcatheter Aortic Valve Replacement) جدید اور منفرد علاج کامیابی کے ساتھ کیا ۔ شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک عمر رسیدہ مریض پر سر انجام دیا ۔یہ پروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ) کی سربراہی میں کیا گیاجو کہ امریکہ میں 500سے زائد TAVIپروسیجرز سر انجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل شعبہ امراض قلب کی اسی ٹیم نے جنوری 2020 میں پیچیدہ عارضہ قلب میں مبتلا ایک مریض کاخطے کا پہلا کامیاب پروسیجر بذریعہ TAVI (Transcatheter Aortic Valve Implantation)
سر انجام دیا تھا۔
TAVI/ TAVR انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اب اس طریقہ علاج کوایک متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے نازک صحت کے حامل منتخب مریضوں کے دل کے والو کی تبدیلی اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر بھی ممکن ہے۔